Monday, 9 September 2013

Gham aur Nakami



خوشی اور کامیابی سے اگر آدمی کو کچھ ملتا  ہے، تو غم اور ناکامی سے بھی آدمی کو بہت کچھ ملتا ہے۔ غم اور ناکامی کے تجربات آدمی کو سنجیدہ بناتے ہیں۔ وہ اس کی سوچ میں گہرائی پیدا کر دیتے ہیں۔ ان کے ذریعے سے وہ  نئے نئے سبق سیکھتا ہے ۔ غم اور ناکامی کے تجربات  آدمی  کے پورے وجود کو  بدل کر ایک نیا  آدمی بنا  دیتے ہیں۔ اگر دنیا میں صرف  خوشی اور کامیابی ہوتی تو دنیا  سطحی اور بے حس انسانو ں کا قبرستان  بن جاتی۔  یہ دراصل  غم اور ناکامی ہی ہے جس کی وجہ سے دنیا کبھی زندہ انسانوں سے خالی نہیں ہوتی۔

(مولانا وحید الدین کی کتاب  راز حیات سے)