سنو
لوگوں
میری آنکھیں خریدو گے؟
مجھے ایک خواب کا تاواں بھرنا ہے
اک ایسا خواب تھا
جو جاگتی آنکھوں سے دیکھا تھا
بڑے ہی چاؤ سے اور
کتنےارمانوں سے دیکھا تھا
مگر دیکھے ہوئے اُس خواب کی تعبیر اُلٹی ہے
نہیں شکوہ کسی سے اپنی ہی تقدیر اُلٹی ہے
جو اب تک ہوچکا ہے
میری آنکھیں خریدو گے؟
مجھے ایک خواب کا تاواں بھرنا ہے
اک ایسا خواب تھا
جو جاگتی آنکھوں سے دیکھا تھا
بڑے ہی چاؤ سے اور
کتنےارمانوں سے دیکھا تھا
مگر دیکھے ہوئے اُس خواب کی تعبیر اُلٹی ہے
نہیں شکوہ کسی سے اپنی ہی تقدیر اُلٹی ہے
جو اب تک ہوچکا ہے
مجھ کو وہ نقصان بھرنا ہے
اب آنکھیں بیچ کر ہی
خواب کا تاوان بھرنا ہے