Sunday, 8 September 2013

Ek Farangi Maan




فروری ۲۰۰۳ میں لندن میں ایک ظالم برطانوی ماں نے وی سی آر خریدنے کے لئے اپنے چار ماہ کے شیرخوار بچے کو فروخت کر دیا۔ پولیس کے مطابق ۲۸ سالہ عورت ورجینیارمزے نے اپنے چار ماہ کے شیرخوار بیٹے کو ۱۲۵۰ پونڈ کے عوض سپر مارکیٹ کار پارک میں بیچ  ڈالا  جبکہ اس کا دوسرا ۹ سالہ بیٹا جسٹین اس سودے بازی کو دیکھ رہا تھا۔ ورجینیا نے اپنے ہمسایوں کو بتایاکہ اُس نے بچے کواس لئے بیچا کہ وہ ہر وقت روتا رہتاتھا اور اس کے اعصاب پر سوار تھا۔عدالت نے ماں کو ۵ سال جیل کی سزا سنائی جبکہ  بچے کہ پالنے والے ایک ادارے کے سپرد کر دیا گیا۔