Thursday, 12 September 2013

Nsaab-e-Ishq Mein



نصابِ عشق میں
ایک لازمی مضمون ھوتا تھا
وفا عُنوان تھا جس کا
بہت مشکل تھا اُس کو یاد رکھنا
اوربھُلا دینا نہیں آسان تھا جس کا
مگر اس دَور میں
مضمون اب یہ اختیاری ہے
بہت مشکل ہے اس کو یاد رکھنا
اوربھلا دینا بہت آسان ہے جس کا
نصابِ عشق میں
ایک لازمی مضمون ھوتا تھا