Wednesday, 25 September 2013

Ek Doctor (Funny)



اک ڈاکٹر سے مشورہ لینے کو میں گیا
ناسازی مزاج کی کچھ ابتدا کے بعد
کرنے لگے وہ پھر میرا طبی موائن
ہ
اک وقفہ اےخاموشی صبر آزما کے بعد
اور ضربات قلب و نبض کا جب کر چکے شمار
بولے وہ اپنے پیڈ پہ کچھ لکھ لکھا کے بعد
ہے آپ کو جو عارضہ وہ عارضی نہیں
سمجھا ہوں میں تفکر بے انتہا کے بعد
اور لکھا ہے اک نسخہ اکسیر و بےبَدَل
دربار عزتی میں شفا کی د عا کے بعد


لیجئے نماز فجر سے پہلے یہ کپسول
کھایں یہ گولیاں بھی نماز عشا کے بعد
سیرپ کی ایک ڈوز بھی لیجئے نہار منہ
پھر ٹیبلٹ یہ کھائیے پہلی غذا کے بعد
لینی ہے آپ کو یہ دوا اس دوا سے قبل
کھانی ہے آپ کو یہ دوا اس دوا کے بعد
ان سے خلل پذیر ہو اگر نظام ہضم
پھر مکسچر یہ پیجئے اس ابتلا کے بعد
لازم ہے پھر جناب یہ انجیکشنون کا کورس
اٹھے نہ ہاتھ آپ کے گر اس دوا کے بعد

اور چند روز کھائیں یہ ننھی سی ٹیبلٹ
کھجلی اٹھے گر بدن میں اس دوا کے بعد
اور تجویز کر دِیے ہیں وٹامن بھی چند ایک
یہ بھی ضرور لیجئے ان ادویات کے بعد
اور چھے ماہ تک دوائیں مسلسل یہ کھائیے
پھر یاد کیجئے گا حصول شفا کے بعد


اک وہم تھا کے دل میں میرے رینگنے لگا
ان کے بیان نسخہ صحت فضا کے بعد
کیمسٹ کی دکان بنے گا شکم میرا
ترسیل ادویات کی اس انتہا کے بعد
میں نے کہا کے آپ مجھے پھر ملیں گے کب
روز جزا سے قبل یا روز جزا کے بعد